ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست پر پراسیکیوٹر نے سخت مخالفت کرتے ہوئے وانٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان کو طلب کیا گیا تھا۔

دوران سماعت علیمہ خان کی آج حاضری معافی کی درخواست دائر گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ علیمہ خان آج عدالت پیش نہیں ہوسکتیں، آئندہ تاریخ پیش ہوں گی۔

بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟

وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے عدالت سے درخواست اور بحث کر دی ہے، آئندہ تاریخ پر ٹرائل میں شریک ہوں گے۔ آئندہ جو بھی تاریخ ہوگی ہم قانون کے مطابق شریک ہوں گے۔

 پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیری حربے ہیں، 20 پیشیاں ہوچکی ہیں لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ ہمارے تمام گواہان عدالت میں موجود ہیں اس لیے ان پر جرح شروع کروائی جائے۔ علیمہ خان سمیت جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری

عدالت نے فریقین وکلاء کے دلائل پر سماعت مکمل کرکے تھوڑی دیر کا وقفہ دے دیا۔ وکیل صفائی کی چھوٹی سی نئی تاریخ پر پراسیکیوٹر نے گواہان پر جرح اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا جو حتمی مراحل میں ہے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گرفتاری جاری علیمہ خان

پڑھیں:

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh

— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026

ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم  کو گرفتار کرنے پر بضد

روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ  امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری