Jang News:
2026-07-24@02:45:52 GMT

کراچی: سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

کراچی: سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ

فائل فوٹو

کراچی میں سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے، پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی میں انفیکشن بڑھا ہے۔

پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ او پی ڈی میں روزانہ 60 فیصد سے زائد بچے آرہے ہیں، جن میں سے 20 سے 30 فیصد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں شدید سردی، کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، والدین بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور سرد ہوا سے بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچوں کو دھول، دھوئیں اور آلودہ ماحول سے بچائیں، کھانسی، بخار یا سانس میں دشواری پر فوری ڈاکٹر کو دکھائیں۔

واضح رہے کہ کراچی آج بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار