کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) شہرِ قائد ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اوررات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 8.
اس کے علاوہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گلستان جوہراور شاہراہ فیصل پرکم سےکم درجہ حرارت 9، ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم پر10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔
شہرمیں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 7کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای حویلیاں جلسہ: سہیل آفریدی کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا ایران، پُرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ایران کے خلاف بڑا فیصلہ قریب؟ صدر ٹرمپ نے فوجی آپشن کا عندیہ دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی