بھتہ خوری اور فائرنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ رات گئے ڈسٹرکٹ سٹی میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کھارادر پولیس کا دوران پیٹرولنگ لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ تبادلے میں جمیل چھانگا کا بھتہ خور ہلاک ہوگیا۔

ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے بھتہ خور گروپ سے تھا.

ملزم سے بھتہ کی پرچی, 1 موبائل فون اور 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

7 روز قبل جیلانی سینٹر کے تاجر کو بھتہ کا میسج ملا تھا اور اب ملزم تاجر کو بھتہ کی پرچی دینے  آرہا تھا۔ ملزم نے 2 مہینے قبل کھارادر میں واقع زیر تعمیر بلڈنگ کے بلڈر کو بھتہ کی پرچی دی تھی اور شدید فائرنگ کرکے مزدوروں کو زخمی کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے.

ملزم کے ہمراہ دیگر ساتھیوں نے کچھ ماہ قبل کھارادر کے علاقے میں وال چاکنگ بھی کی تھی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

وزیر داخلہ سندھ نے اس کامیاب کارروائی میں ایس ایس پی سٹی اور انکی جری و بہادر ٹیم کو شاباشی بھی دی۔

ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف آپکی کارکردگی عوام کے اعتماد کو مذیت تقویت دیگی۔ امن کی اس دھرتی پر بھتہ خوروں،ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ گروہوں کو پنپنے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ میں جرائم پیشہ گروہوں اور کارندوں کو خبردار کرتا ہوں کہ پولیس تم جیسوں کے خاتمے تک تعاقب میں لگی رہیگی۔ کریک ڈاؤن، چھاپوں اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا