لاہور:فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 6افراد جھلس گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے،دھماکےکےباعث آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،گھر کے کمرےمیں گیس لیکج تھی،ہیٹر جلانے سےدھماکا ہوا،زخمی افراد جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کےدوران دھماکا ہوا،جس سےدکان کی چھت اڑگئی،بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں،دکان میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو نے آگ پربھی قابو پالیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس دھماکے میں مرنے والے پانچ افراد کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،مرنے والے باقی دو افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ گیس سیلنڈر اور گیس لیکیج دھماکوں کے گزشتہ تین سال کے دوران صرف پنجاب میں 488 واقعات ہوئے جن میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں گیس لیکج دھماکا ہوا
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔