data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی نزلہ، زکام اور فلو کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، لیکن نئی طبی تحقیقات یہ بات سامنے لاتی ہیں کہ یہ بیماری مردوں اور خواتین پر یکساں اثر نہیں ڈالتی، بلکہ علامات کی شدت اور نوعیت دونوں میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کا مدافعتی نظام وائرس کے خلاف زیادہ تیزی سے ردعمل دیتا ہے، خواتین کے جسم میں موجود ایسٹروجن ہارمون مدافعتی خلیات کی سرگرمی اور اینٹی باڈیز کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، جس سے انفیکشن کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ جسم میں سوزش بڑھنے کی وجہ سے عورتیں زیادہ تھکن، جسمانی درد اور سر درد جیسے آثار زیادہ دنوں تک محسوس کرتی ہیں۔

اس کے برعکس مردوں میں موجود ٹیسٹوسٹیرون ہارمون سوزش کو کم کرتا ہے، جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر علامات نسبتاً ہلکی محسوس ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرد اکثر بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور ڈاکٹر کے پاس دیر سے جاتے ہیں۔ البتہ کچھ صورتوں میں مردوں کو تیز بخار بھی لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ ٹیسٹوسٹیرون دماغ کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے حصے کو متاثر کرتا ہے۔

تحقیقی مشاہدات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ خواتین بیماری کے دوران اپنی صحت پر زیادہ توجہ دیتی ہیں اور علاج جلد شروع کرواتی ہیں، جبکہ مرد اکثر علامات بڑھنے تک انتظار کرتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ عام فہم میں “مین فلو” کا مذاق چلتا ہے، حالانکہ حقیقی طور پر خواتین زیادہ شدت اور زیادہ عرصے تک نزلہ اور زکام کے اثرات برداشت کرتی ہیں۔

ایک مطالعے کے نتائج کے مطابق جس میں انٹرو وائرس، کورونا وائرس اور انفلوئنزا کے مریض شامل تھے، خواتین میں شدید تھکن اور جسمانی درد کے امکانات مردوں کی نسبت دوگنا زیادہ تھے اور یہ علامات ابتدائی دنوں کے بعد بھی برقرار رہتی ہیں۔ مردوں میں علامات ابتدا میں ہلکی لیکن بعد میں شدت اختیار کرتی ہیں اور نسبتاً کم وقت میں بہتر ہو جاتی ہیں۔

ماہرین مزید بتاتے ہیں کہ ذہنی دباؤ بھی بیماری کی شدت اور مدت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ خواتین میں زیادہ دباؤ کے باعث علامات دیر تک قائم رہ سکتی ہیں، جبکہ مرد دباؤ کے اثرات کو ظاہر نہیں کرتے، لیکن یہ لاحق پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اس فرق کو سمجھنا علاج اور احتیاط کے لیے نہایت ضروری ہے۔ خواتین کے لیے زیادہ آرام، مناسب پانی اور ہلکی غذا اہم ہے، جبکہ مردوں کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں، جیسے وٹامن ڈی اور زنک، فائدہ دے سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق نزلہ، زکام اور فلو سب کو لاحق ہو سکتا ہے، لیکن ہر فرد پر اس کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ اس لیے اپنی جسمانی علامات کو سمجھ کر ہی مناسب احتیاط اور علاج کرنا مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق