کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ آج بھی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں دنیا بھر کی طاغوتی طاقتوں کے مقابل مزاحمت و مقاومت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام تر اقدامات کا ہدف اصل دشمن امریکا ہونا چاہیئے، اگر ہم نے امریکا کو چوٹ پہنچا دی تو اسرائیل سمیت تمام دشمن اپنی موت آپ مر جائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حامیان مظلومین جہان کراچی کے زیر اہتمام یاد شہدائے مقاومت و حمایت مظلومین جہان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اگر کسی نے آگے بڑھتے ہوئے صہیونی اسرائیل کا راستہ روکا وہ حضرت امام خمینیؒ اور انکی قیادت میں آئے انقلاب اسلامی ایران تھا، اس کے بعد حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل کا قبضہ چھڑوایا۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ شہدائے محور مقاومت کے شہداء الگ الگ شخصیات نہیں بلکہ ایک ہی نظریہ مزاحمت و مقاومت ہیں، شہدائے مقاومت نے ناصرف جان بلکہ اپنے مال آل و اولاد بھی راہ مزاحمت و مقاومت میں قربان کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں دنیا بھر کی طاغوتی طاقتوں کے مقابل مزاحمت و مقاومت جاری ہے، جس میں بہت بڑا کردار شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کا ہے، جنہوں نے محور مقاومت و مزاحمت کو مربوط، متحد و مضبوط بنایا، اگر شہید سلیمانی یہ کارنامہ انجام نہ دیتے تو نہ عراق، ایران و پاکستان بچتے، نہ ہی افغانستان، سعودی عرب و ترکی بچتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہید قاسم سلیمانی ہی تھے جنہوں نے حماس و دیگر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کو جنگی ٹیکنالوجی، اسلحہ و تربیت فراہم کی، انہوں خودکفیل بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کیا، غزہ کے نیچے پانچ سو کلومیٹر سرنگوں کا جال بھی شہید سلیمانی کے کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہے، جو آج بھی موجود ہے، مقبوضہ فلسطین میں حماس کے نوجوانوں کے ہاتھوں سات اکتوبر 2023ء کا طوفان الاقصیٰ بھی اسی کوشسوں کا نتیجہ ہے، جس نے صہیونی اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید یحیٰ سنوار و دیگر شہدائے مقاومت کے خون نے محور مقاومت کو پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔

اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار احمد قلندری، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جبکہ معروف شاعر و ادیب فراست رضوی نے شہدائے مقاومت و مظلومین جہان سے متعلق اپنی خصوصی نظمیں پیش کیں۔ کانفرنس میں بڑی تعداد خواتین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے مرکزی مزاحمت و مقاومت شہدائے مقاومت ڈاکٹر صابر نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف