ورلڈ کپ و آسٹریلیا کیخلاف سیریز: پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ہوم خلاف سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کے لیے حتمی مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۂ سری لنکا کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اراکین سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کی سلیکٹرز سے حتمی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہونے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا، پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھجوا رکھے ہیں۔ 31 جنوری قبل پی سی بی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں ردو بدل کر سکتا ہے۔
پاکستان کے ممکنہ کھلاڑی
ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع کے نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ عبدالصمد وسیم، جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔