جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں اہم عدالتی معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے کو بھی زیر غور لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ ساتھ ہی جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے اکثریت رائے سے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے دو ممبران کی عدم شرکت کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مستقل کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے ایڈیشنل ججز اسلام آباد
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔