—فائل فوٹو

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں 73 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے، 28 بس اور انٹرسٹی بس ٹرمینل کی اراضی پر مختلف قسم کی تجاوزات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس ٹرمینلز کی زمینی کی مالیت اربوں روپے ہے، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں بس ٹرمینل کی تعداد 21 ہے۔ ضلع کورنگی، ملیر اور وسطی میں بس ٹرمینل کی تعداد 6 ہے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کو جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی،کمشنر

انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں بس ٹرمینل کی تعداد ایک ہے۔ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی مدد لی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعدد بس ٹرمینلز پر اسکول اور قبرستان بن چکے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بہت سے بس ٹرمینل لوگوں کے ذاتی استعمال میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت انٹرسٹی، انٹرا سٹی بس ٹرمینل، آئل ٹرمینل اور ٹرک اسٹینڈ کی تعداد 30 ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بس ٹرمینل کی بلدیہ عظمی کی تعداد

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش