Jasarat News:
2026-07-24@01:15:37 GMT

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس 79 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پا گئے، محمد الیاس طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور کچھ روز قبل مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیے گئے تھے، جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے محمد الیاس کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محمد الیاس نے پاکستان کے لیے دس ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی اور 82 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا کرکٹ کیریئر نہ صرف کھیل کی حد تک محدود رہا بلکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

چیف سلیکٹر کی حیثیت سے انہوں نے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں جیسے بابر اعظم اور عمر اکمل کو پہلی بار قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا، جس نے پاکستان کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع فراہم کیا۔

محمد الیاس نے جونیئر ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بھی چیف سلیکٹر کے طور پر اہم ذمہ داریاں نبھائیں، اور پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں کی تربیت اور انتخاب میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کے سسر بھی رہنے والے محمد الیاس نے نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ پاکستان کرکٹ کے انتظامی و انتخابی ڈھانچے میں بھی گہرا اثر چھوڑا۔ ان کے جانے سے پاکستان کرکٹ ایک ایسے شخصیت سے محروم ہو گئی ہے جس نے نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف قومی سطح پر مواقع فراہم کیے بلکہ کھیل کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

محمد الیاس کی خدمات کو کرکٹ حلقے ہمیشہ یاد رکھیں گے، اور ان کی میراث پاکستان کرکٹ کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کرکٹ محمد الیاس کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق