بھارتی راکٹ بے قابو، لانچ ہوتے ہی راستہ بھٹک کر ’لاپتا‘ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
بھارت کا ایک راکٹ پیر کے روز لانچ کے فوراً بعد اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا جس سے بھارتی خلائی ایجنسی اسرو کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: بڑھتا دفاعی بجٹ خطے میں عدم توازن کا باعث
اس راکٹ میں 16 مختلف آلات اور تجربات شامل تھے جن میں زمین کی نگرانی کرنے والا ایک سیٹلائٹ بھی موجود تھا۔
یہ واقعہ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل کے لیے گزشتہ تقریباً 8 ماہ میں دوسری ناکامی ہے جس سے اس راکٹ کی قابل اعتماد ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ایس ایل وی اب تک تقریباً 60 مشنز میں 90 فیصد سے زائد کامیابی کی شرح رکھتا رہا ہے۔
مذکورہ راکٹ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 18 منٹ پر سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے پرواز بھری۔ راکٹ میں ای او ایس این 1 مشاہداتی سیٹلائٹ کے علاوہ بھارت اور دیگر ممالک کے اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے تیار کردہ 15 مزید پے لوڈز شامل تھے۔
مزید پڑھیے: پاکستان سے ہزیمت آمیز شکست، بھارت کا روس سے مزید ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ
اسرو کے مشن کنٹرول کے مطابق پرواز کے بیشتر حصے میں راکٹ کی کارکردگی معمول کے مطابق رہی تاہم بعد ازاں اچانک ایک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث راکٹ اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا۔
اسرو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس راکٹ مشن کو تیسرے مرحلے کے اختتام پر ایک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی تفصیلی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ خرابی کی نوعیت کیا تھی یا راکٹ کہاں جا کر گرا۔
مزید پڑھیں: بھارت کا اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بھی زیادہ طاقتور دفاعی نظام کا دعویٰ
پی ایس ایل وی بھارتی خلائی پروگرام میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اسی راکٹ کے ذریعے چندریان-1 اور ادتیہ ایل 1جیسے اہم مشنز لانچ کیے گئے تھے۔ یہ راکٹ بھارت کی خلائی صنعت کو نجی شعبے کے لیے کھولنے کی کوششوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بھارت کا راکٹ بھارت کا راکٹ بے قابو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارت کا راکٹ بھارت کا راکٹ بے قابو بھارت کا
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔