لاہور:

سال 2022 سے 2025 کے دوران ایل پی جی سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 25 افراد جاں بحق اور 242 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں جسمانی معذوری کا شکار ہو کر رہ گئے۔

ایل پی جی سلنڈر کے سب سے زیادہ حادثات میں لاہور 170 واقعات کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 50 حادثات کے ساتھ دوسرے اور 38 واقعات کے ساتھ راولپنڈی تیسرے اور گجرانوالہ 25 حادثات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ حافظ آباد اور لودھراں پنجاب کے محفوظ ترین شہر رہے جہاں ایک بھی سلنڈر پھٹنے یا آگ لگنے کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 4 سال کے دوران پنجاب بھر میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے مجموعی طور پر 488 حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق اور 286 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 44 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسجارج  کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملتان میں 18 حادثات ہوئے جس میں 8 افراد زخمی ہوئے، سرگودھا اور شیخوپورہ میں بالترتیب 19، 19 حادثے ہوئے جن میں 23 اور 29 افراد زخمی ہوئے جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گجرانولہ میں 25 حادثات ہوئے جن میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد؛ شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8افراد جاں بحق

لاہور کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

لاہور؛ گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3افراد جاں بحق

بہاولنگر میں 16 حادثے ہوئے جن میں 10 زخمی ہوئے، بہاولپور میں 12 حادثات ہوئے جن میں تین زخمی ہوئے، گجرات میں 12 حادثات ہوئے جن میں  3 زخمی اور ایک جاں بحق ہوا، اٹک میں 8 حادثات ہوئے جن میں دو زخمی ہوئے۔ چکوال اور چنیوٹ میں 7، 7 واقعات ہوئے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اسی طرح، ڈیرہ غازی خان میں 10 واقعات ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے، مظفرگڑھ میں 6 واقعات ہوئے جن میں ایک زخمی ہوا، مری میں 4 واقعات ہوئے جن میں ایک زخمی ہوا، میاںوالی میں 5 حادثات ہوئے جن میں دو زخمی ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں دو، دو حادثات ہوئے اور مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے۔

منڈی بہاءالدین میں 7 حادثات ہوئے جن میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ جھنگ، جہلم اور قصور میں 4، 4 حادثات ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے۔ رحیم یار خان اور راجن پور میں 3، 3 واقعات ہوئے اور آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔

ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق زیادہ تر حادثات ناقص اور غیر معیاری سلنڈر کی وجہ سے پیش آئے۔ آگرا کی مدد سے لاہور، شیخوپورہ، گجرانولہ، سیالکوٹ، گجرات، ملتان میں ناقص اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی مگر اس کے باوجود غیر معیاری سلنڈر نہ صرف بن رہے ہیں بلکے کھلے عام فروخت بھی ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حادثات ہوئے جن میں افراد زخمی ہوئے ہوئے جن میں دو افراد جاں بحق سلنڈر پھٹنے واقعات ہوئے ایل پی جی ا گ لگنے کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی