نیوکراچی میں پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارملزم قتل مقدمے میں ملوث نکلا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اتواراورپیرکی درمیانی شب نیو کراچی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر لیون جے گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم عمران خان ولد سومار خان نیو کراچی کی حدود میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث نکلا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتارملزم عمران خان نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ 20 دسمبر 2025 کو نیو کراچی سیکٹرالیون ڈی میں محمد شکیل ولد اللہ نواز کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

مذکورہ قتل کا مقدمہ نمبر 812/25 بجرم دفعہ 302/34 نیو کراچی میں درج ہے جس میں ملزمان موٹرسائیکلوں پرسوارہو کر آئے اورفائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دوران تفتیش اس کے فرار ساتھیوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس مقابلے نیو کراچی میں ملوث

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا