وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور دیگر شریک تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے وفد میں وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ڈائریکٹر جنرل فریدون اکرم، سی ای او (SMEDA) نادیہ جہانگیر، سمیڈا سندھ کے سربراہ مکیش کمار، ذیشان اور دیگر شامل تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی ترقی کے لئے بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو سندھ میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے سی ایم ہاؤس آمدپر  شکریہ ادا کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ  وفاق اور صوبے مل کر کام کریں۔

ہارون اختر نے کہا کہ  وزیراعظم ملک بھر میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبے چھوٹی صنعت کے لئے مل کر کام کرینگے تو معیشت مستحکم ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صنعتوں کی ترقی کے معاون خصوصی چھوٹی صنعت کے لئے

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی