قومی اسمبلی اجلاس: حکومت کی جانب سے 10 بل پیش کرنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حکومت کی جانب سے 10 بل قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔بلوں میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026ءایجنڈے میں شامل ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن، درآمدات برآمدات بینک آف پاکستان ترمیمی بلز ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن تنظیم نو، لائف انشورنس نیشنلائزیشن، وفاقی تعلیمی بورڈ، ٹریول ایجنسیز ترمیمی بلز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔پاکستان ٹورسٹ گائیڈ، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ترمیمی بلز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، وفاقی وزراء نئے قوانین قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین 4 قوانین پر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات پولین بلوچ تین بلز پر کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔چیئرمین خزانہ کمیٹی ایک بل پر رپورٹ پیش کریں گے، پولین بلوچ، پیمرا ترمیمی بل، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔
چیئرمین کمیٹی اخباری ملازمین کی ملازمت کی شرائط سے متعلق بل پر اپنی رپورٹ ایوان میں رکھیں گے، چیئرمین خزانہ کمیٹی انکم ٹیکس آرڈیننس میں تیسرے ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رپورٹ پیش کریں گے قومی اسمبلی
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔