صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ اہم دورے پر کل بحرین کا سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری تک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران صدرِ مملکت، بحرین کے بادشاہ، شاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ، اور بحرین کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ یہ دورہ برادر خلیجی ملک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و معاشی شراکت، دفاع و سلامتی، اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کے نئے مواقع کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔