بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اوسط بنیادی ٹیرف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سماعت کے دوران پاور ڈویژن کی بریفنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے اوسط بنیادی ٹیرف برقرار رکھا جائے۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی ہے، جس کے باعث ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔
پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔
حکام نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیرف میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ بجلی عوام کے لیے سستے نرخوں پر دستیاب رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی بنیادی ٹیرف صارفین نیپرا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی بنیادی ٹیرف صارفین نیپرا وی نیوز بنیادی ٹیرف کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔