آئی ایس آراو کا خلائی مشن پھر ناکام،بھارت کی کمزور ٹیکنالوجی خطے اور عالمی توازن کےلئے خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دہلی: بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (آئی ایس آر او) کا راکٹ ناکام ہو گیا جس کے ذریعے 16 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا رہے تھے۔ راکٹ لانچ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی پیش آئی۔
آئی ایس آر او نے لانچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل وی-سی62 مشن کو پی ایس3 مرحلے کے اختتام پر خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث مشن مکمل نہ ہو سکا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 18 مئی کو بھی مشن کو تیسرے مرحلے کی خرابی کے باعث ناکامی کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ یہ ناکامی بھارت کے خلائی پروگرام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا تسلسل ہے۔ خلائی مشنز میں بار بار ناکامی سے بھارت کی اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پر خطرناک سوالات اٹھ گئے۔ بھارت کی کمزور ٹیکنالوجی پورے خطے اور عالمی توازن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ناکام راکٹ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی بھارت کے اگنی میزائل پروگرام سے بھی جڑی ہوئی ہے جو سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے۔ اگر اسی ٹیکنالوجی کا حامل اگنی میزائل اصل ہدف کے بجائے کسی اور ملک میں جا گرے تو جوابی کارروائی تباہی کن ہوسکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :