افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ پاکستان میں داخل ہوگئے، امیگریشن ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ پاکستان میں داخل ہوگئے۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید پاکستانی طلبہ طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 28 طلبہ کی پاکستان آنے کی درخواست ملی ہے۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر سے طورخم سمیت تمام گزر گاہیں آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔