پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلیمی معاہدہ طے، 500بنگلادیشی طلبہ کو اسکالرشپ ملے گی، ایچ ای سی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلادیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم ہوں گے، طلبا کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے۔

ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے طلبا پاکستان میں اسکالرشپ پر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلبا کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلوں کے لیے بنگلادیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹاکانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ذرائع ایچ ای سی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے،سہیل آفریدی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا، این سی سی آئی میں درخواست جمع سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، طلال چودھری ترقی پانے کیلئے تمام اثاثے ڈکلیئر کریں،ایف بی آر کا افسران کو انتباہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بنگلادیش کے کے درمیان ایچ ای سی

پڑھیں:

امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 6 جون کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ وہ 6 جون کو بھارت واپس آ کر دہلی کے جنتر منتر پر پرامن احتجاج کا آغاز کریں گے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ملک میں مختلف امتحانی تنازعات کے باعث طلبہ کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے، جس پر فوری طور پر ذمے داری طے کی جانی چاہیے۔

دپکے نے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ یو جی پیپر لیک، سی بی ایس ای، سی یو ای ٹی اور ایس ایس سی جی ڈی سمیت مختلف امتحانی بے ضابطگیوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ امتحانی نظام میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے ایک کروڑ سے زائد طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں طلبا، نوجوانوں اور اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 جون کو دہلی میں ان کے احتجاج میں شریک ہوں۔

دپکے کے مطابق پیپر لیک اور دیگر تنازعات کے باعث طلبا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے، کئی نوجوانوں کی محنت ضائع ہوئی اور بعض افسوسناک واقعات میں خودکشی جیسے سنگین نتائج بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ذمے داروں کا تعین ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں جبکہ لکھنؤ، جے پور، دہلی اور مہاراشٹر سمیت مختلف شہروں میں پہلے ہی احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے باوجود اگر احتساب نہ کیا گیا تو عوامی اعتماد مزید متاثر ہوگا اور طلبا بار بار نقصان اٹھاتے رہیں گے، جبکہ متعلقہ ادارے کسی مؤثر کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ دہلی پہنچ کر جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت کے لیے حکام سے رابطہ کریں گے اور یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور آئینی دائرے میں ہوگا۔

دپکے نے یہ بھی کہا کہ انہیں امریکا میں ملازمت کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے بیرون ملک جانے کے بجائے بھارت واپس آ کر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس