وزیردفاع خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر مراکش پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
مراکش (ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف روزہ سرکاری دورے پر مراکش پہنچ گئے، دورے کے دوران پاک مراکش دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کئےجائیں گے ۔
وزیردفاع مراکش کےوزیرمملکت دفاعی انتظامیہ عبداللطیف لودیعی سےملاقات کریں گے، وزیردفاع خواجہ آصف دورے میں وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے ۔ پاک مراکش دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے تحت مستقل دفاعی روابط کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک قائم ہوگا ۔
دفاع وسلامتی سے متعلق مختلف شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس میں عسکری تربیت، تجربات کا تبادلہ، استعداد کار میں اضافہ اور دیگر مشترکہ اقدامات شامل ہیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔