پاکستان میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے بعض حصوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 13، لہہ میں منفی 11، استور میں منفی 11، گوپس میں منفی 9، گلگت میں منفی 8، قلات اور کالام میں منفی 6، ہنزہ میں منفی 5 اور پاڑا چنار میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آج کے دن کے دوران دیگر شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں منفی 1، مری میں منفی 1، لاہور میں 2، کراچی میں 8، سکھر میں 3، مٹھی میں 0، پشاور میں 1 اور مظفر آباد میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھند کے باعث سفر میں احتیاط برتی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں میں منفی 1
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔