ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا، این سی سی آئی میں درخواست جمع
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا، این سی سی آئی میں درخواست جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )اسلام آباد کے وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے معاملے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے این سی سی آئی اے کو درخواست جمع کرادی۔
اسلام آباد کے وکیل کاشف شاہ کی جانب سے جمع سے کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیس بک ،ایکس، واٹس ایپ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس عبہر خان گل کے خلاف مبینہ ریفرنس کو بنیاد پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے سے عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ویڈیوز میں چیف جسٹس کی ذاتی زندگی، تعلیمی قابلیت کو لے کر منفی پروپیگنڈے کیے گئے۔وکیل ہونے کے ناطے اس منفی کمپین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سز دلوائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، طلال چودھری سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، طلال چودھری ترقی پانے کیلئے تمام اثاثے ڈکلیئر کریں،ایف بی آر کا افسران کو انتباہ وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو 85لاکھ کا نقصان پہنچادیا دہشتگردوں کے بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ، پیغام امن ہر گھر تک پہنچایا جائیگا، عطا تارڑ ریڈیو پاکستان پر حملے میں پی ٹی آئی کے لوگ براہ راست ملوث نکلے، عظمی بخاری جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔