کراچی، وزرائے اعلیٰ سندھ اور کے پی کی ملاقات منسوخ ہونے کی تردید، کل ملاقات طے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے سے متعلق خبروں پر ابہام برقرار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملاقات منسوخ ہونے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے اطلاعات مل رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی سے ملاقات منسوخ کر دی ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات پیر کے روز طے ہے۔
کراچی، پولیس نے باغ جناح خالی کرا لیا، سپر ہائی بند، سہیل آفریدی بھی ٹریفک جام میں پھنس گئے
سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اگر وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات نہیں کرنا چاہتے تو یہ ان کی صوابدید ہے، تاہم وزیر اعلیٰ کے پی کو اس ملاقات کی کوئی جلدی نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آج باغ جناح میں جلسہ ہوگا جس میں اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہفتے کے روز دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات طے نہیں تھی، جبکہ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ کے پی کی ملاقات پیر کو ہی ہوگی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ملاقات منسوخ وزیر اعلی
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔