اسحاق ڈار کا عباس عراقچی کو فون، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک ایران وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے کے ذرائع بحال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان رابطے کُھلے ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عباس عراقچی اور وٹکوف کے درمیان ضرورت پڑنے پر پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عباس عراقچی
پڑھیں:
آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔
وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے والد علی خامنہ ای بھی اسی حملے میں مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ’معاملات کے انتظام میں مصروف‘ ہیں۔