ایس پی ایس سی نے اسسٹنٹ کیوریٹر کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-02-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں اسسٹنٹ کیوریٹر (BPS-16) کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا 5 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ امتحان 12 جنوری 2026ء کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ (CBT) سسٹم کے تحت منعقد کیا گیا تھا، جس میں ضمیر حسین، عمران، حیدر عباس خاصخیلی، حمید علی اور کاشف احمد نے کامیابی حاصل کی۔ کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو مقررہ مدت کے اندر اپنے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جن کی تصدیق کے بعد انٹرویو کا شیڈول جاری کیا جائیگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :