اتحاد ٹاؤن سے اٹھائے گئے شہری کیس میں اٹارنی جنرل سندھ کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-02-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں اتحاد ٹاؤن سے اٹھائے گئے شہری کی بازیابی کے لیے درخواست کی سماعت ،عدالت نے متعلقہ فریقین کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 22جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست لاپتا شہری شاہزیب کی والدہ مسمات زیب النساء نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 31دسمبر 2025 کو ہمارے گھر پر کچھ افراد نے دستک دی، دروازہ کھولنے پر وہ افراد گھر میں گھس گئے ، وہ مسلح تھے ، انہوں نے تلاشی لینا شروع کردی یہ افراد گھر سے 20 لاکھ روپے ، سونے کے زیورات اور میرے بیٹے شاہزیب کو لے گئے، میرے بیٹے کو لے جانے والوں میں بغیر نمبر پلیٹ کے پولیس گاڑی بھی شامل تھی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے متعلقہ فریقین کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 22 جنوری کو جواب طلب کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی کو شاہزیب کو بھی پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.