data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-08-17
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پنجا ب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روز نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب حافظ تنو یر احمد کی زیر صدارت منعقد ہو ا، اجلاس میں پنجاب میں بلد یاتی انتخابات کے کالے قانون کے خلاف 15جنوری کو ہو نے والے عوامی ریفر نڈم کی تیاریوں کا جا ئز ہ لیا گیا اور امرا اضلاع کو خصوصی ہدایات دی گئی، اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے،حافظ تنو یر احمد نے کہاکہ پنجاب کا بلدیاتی قانون جعلی، جمہوریت دشمن اور عوام سے نفرت کا اظہار ہے،15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اس قانون پر اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں رائے لیں گے،حکمرانوں نے ظلم کے نظام کو جاری رکھا اور قوم کے حق رائے دہی کو بھی تسلیم کرنے سے انکاری رہے تو عوام کے غضب کا لاوا پھٹ جائے اور مسلط اشرافیہ کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا،انھوں نے کہاکہ پنجاب سمیت سارے ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے تا کہ عوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہو سکیں اور ملک میں جمہوری کلچر پروان چڑھ سکے۔جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے پنجاب میں بلدیات کا کالا قانون منظور کر کے ووٹ اور ووٹر کی تو ہین کی ہے، مو جو دہ بلد یاتی نظام سے ملک میں خرید و فروخت اور انسانوں کی منڈی لگے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی طرز پر ہارس ٹریڈنگ نچلی سطح پر بھی پروان چڑھے گی، ملک میں نوجوانوں کو تعلیم، روزگار دستیاب نہیں، گلا سڑا عدالتی نظام ہے اور اس پر بھی حکمران طبقے نے ترامیم کے ذریعے مزید گرفت حاصل کرلی ہے، انھوں نے کہا کہ معیشت سود کی جکڑمیں ہے، بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور اس صورتحال میں پنجاب میں بلدیات کا کالا قانون متعارف کرا دیا گیا،جماعت اسلامی اس باطلانہ نظام کے خلاف جدوجہد کو فرض سمجھتی ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ملک میں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن