خلیج میں افرادی قوت کی کھپت کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیوٹیک کی حالیہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تکنیکی و فنی تربیتی پروگراموں کے نئے اہداف کا تعین کرنے اور اپرینٹس شپ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزارت اوورسیز خیلج میں افرادی قوت کی کھپت کیلئے اقدامات بہتر کریں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے نئے متعارف کردہ ایکو سسٹم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں نیووٹیک کے تحت جاری تربیتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیوٹیک کے ساتھ کام کرنے والے نجی شعبے کے تھرڈ پارٹی ویلڈیٹرز، صنعتی شعبے کے شراکت دار، پیشہ ورانہ فرمز، چیمبرز آف کامرس کے نمائندے، کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور مصنوعی ذہانت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیوٹیک کی جانب سے وزیرِ اعظم کے تفویض کردہ تربیتی پروگرامز کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جا چکا۔ نیوٹیک اپنے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنا رہی ہے جس میں تربیتی پروگرامز میں طلباء و طالبات کی بائیو میٹرک حاضری کے ساتھ ساتھ ٹرینرز کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک کے تحت پاکستان کے پہلے اسکل بیسڈ بانڈ کا اجراء کیا جا چکا ہے جس کے تحت نجی شعبے سے پیشہ ورانہ تربیت کیلئے نتائج کی بنیادوں پر فنڈنگ لی جائے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیووٹیک کے تکنیکی و فنی تربیت کے تمام پروگرام انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیے جا چکے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر سے 148 صنعتوں کو پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں مدرسہ جات میں بھی تربیتی پروگرامز کا اجراء کیا گیا ہے۔ اجلاس کو اعداد و شمار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ برس نیو ٹیک کے ذریعے 1 لاکھ 46 ہزار افراد نے تربیت حاصل کی جبکہ 15 ہزار سے زائد لوگوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز فراہم کی گئیں۔ تکامل کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد لوگوں نے تربیت حاصل کی جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ سعودی عرب میں اس نظام کے ذریعے برسر روزگار ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 350 سے زائد اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں نیووٹیک کی جانب سے بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کرنے کا لائسنس فراہم کیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 10 ہزار سے زائد لوگوں کو صنعتوں کے حساب سے پیشہ ورانہ تربیت کا پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء کے علاوہ 2600 نئے اداروں کی رجسٹریشن کی گئی۔ اجلاس کو گوگل، مائیکروسافٹ و دیگر بین الاقوامی سرٹیفیکیشن اداروں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر مسابقت کیلئے بین الاقوامی سرٹیفیکشنز کی فراہمی خوش آئند امر ہے۔ پاکستانی نوجوان افردای قوت صلاحیتوں سے بھرپور ہے، انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے نیو ٹیک کے ذریعے ایک مفصل پروگرام کا آغاذ کیا، اللہ کے فضل و کرم سے نیو ٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیووٹیک کے تمام پارٹنر تربیتی اداروں میں زیر تربیت طلباء اور اساتذہ کیلئے بائیو میٹرک نظام کے تحت حاضری کا نظام لاگو کیا جائے، صوبائی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے نیوٹیک کے پروگرامز کو وسعت دی جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ افرادی قوت کو تربیت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر کے حوالے سے نوجوانوں کی بین الاقوامی سرٹیفیکشن کے ساتھ تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ نیووٹیک کے تحت جن اداروں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، انکی رکنیت معطل کرکے کارروائی کی جائے، نیووٹیک کے نظام کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن و آن لائن مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کیلئے حکومتی سہولتوں تک رسائی مزید آسان بنائیں، حجاج کرام کی سہولت کیلئے اسی سال سے حج کے تمام ضروری مراحل مکمل ڈیجیٹلائز کئے جائیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کیو آر بیسڈ فیڈ بیک سسٹم کا جلد جائزہ اجلاس طلب کروں گا اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این آئی ٹی بی کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے بعد ادارے کو از سر نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں شہریوں کیلئے آسان خدمت مرکز کھولنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، سرکاری شعبے کے تمام اداروں کیلئے ایک محفوظ نئے ایپ کا جلد اجراء کیا جائے گا۔ پاک ڈیٹا انالیٹکس ڈیش بورڈ جلد تیار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیشہ ورانہ تربیت تربیتی پروگرامز بین الاقوامی بتایا گیا کہ شہباز شریف افرادی قوت اداروں کی نے کہا کہ کے ذریعے اجلاس کو شعبے کے کے تمام کے ساتھ کیا جا کے تحت
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔