data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں اہم عدالتی معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے کو بھی زیر غور لایا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقل تقرری کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج کی توثیق کی گئی، جسٹس ایوب خان کی مستقلی اکثریتی رائے سے مسترد کی گئی، آئینی بینچز کے لیے ججز نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی ججز تقرری انٹرویو،طریقہ کار اور رولز میں ترامیم پر سفارشات تیار کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے جسٹس محمد آصف کی مستقلی کی مخالفت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 2 ارکان جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے 2 ممبران کی عدم شرکت کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں جسٹس آصف کے بیٹے کی گاڑی کے حادثے کا تذکرہ بھی ہوا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے واقعے سے متعلق کمیشن ارکان کو بریف کیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی کہا کہ سڑک حادثے واقعہ پر جسٹس آصف نے کسی پر دباؤ نہیں ڈالا۔

اسلام آباد ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز جوڈیشل کمیشن کی مستقلی اجلاس میں کی مستقل چیف جسٹس کے مطابق

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق