ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی شاندار ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے لکھا کہ غیر ملکی دشمن اندرونی کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے، تاہم عظیم ایرانی قوم نے دشمن کے مقابلے میں اپنے عزم، اتحاد اور قومی شناخت کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مظاہرے امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح پیغام تھے۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات بند کرے اور اپنے آلہ کاروں پر انحصار ترک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم مضبوط، باخبر اور طاقتور ہے، دشمن کو پہچانتی ہے اور اس کے خلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہتی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں حکومت کے حق میں ایک بڑا عوامی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شریک مرد و خواتین نے ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سپریم لیڈر ایرانی قوم خامنہ ای
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔