موسم کی خرابی کے باعث متعدد فلائٹس منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
طیب سیف: موسم کی خرابی متعدد فلائٹس منسوخ کر دی گئی،فلائی جناح کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی فلائٹ منسوخ ہوگئی۔
پی آئی اے کی گلگت جانے والی فلائٹ پی اے 201 بھی منسوخ، ایئر سیال کی سکھر جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔
قومی ایئر لائن کی سکردو جانے والی پرواز پی کے 451 ، قومی ایئر لائن کی گلگت جانے والی پرواز پی کے 603 منسوخ کردی گئی۔
بین الاقوامی پروازوں میں ارومچی ، تہران اور استنبول جانے والی پروازیں بھی منسوخ، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی فلائٹ ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
کراچی جانے والی فلائی جناح اور ایئر سیال کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، ایئر سیال کی ریاض جانے والی فلائٹ بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔
ایمریسٹس کی دبئی جانے والی پرواز بھی ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جانے والی پرواز جانے والی فلائٹ تاخیر کا شکار
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔