کراچی: مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسٹیل ٹاؤن ، کھارادر اور پاکستان بازار پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب فلٹر پلانٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 40 سالہ نسیم ولد رفیق کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم سے ایک ایم پی 5رائفل ، موبائل فون ، کیش رقم اور ایک کوسٹر برآمد کر لی گئی۔
قائدآباد پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مولا مدد قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ عطاء اللہ عرف مایا ولد شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھورانی گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ کبیر ولد کریم کے نام سے کی گئی۔
دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام سلیم ولد نسیم بتایا ، گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار ملزم گرفتار کر پولیس نے کے مطابق ملزم کو کی گئی کر لیا
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔