Express News:
2026-06-03@01:26:04 GMT

جاوید بٹ قتل کیس میں ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پولیس کو 22 جنوری تک ملزم امیر فتح کو گرفتار کرنے سے روک دیا،  عدالت نے ائندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

امیر فتح نے وکیل عابد ساقی کی وساطت سے عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے جس میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست گزار کی ضمانت خارج کی۔ درخواست گزار کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار شامل تفتیش ہونے اور مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، عدالت  درخواست گزار کی ضمانت منظور کرے۔

قبل ازیں سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ ملزم امیر فتح کہاں ہے جس پر ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم عدالت کے اطراف میں ہے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

جسٹس امجد رفیق  نے کہا میرے لیے کیا حکم ہے میں باہر چلا جاؤں؟ وکیل عابد ساقی نے کہا کہ میں تو اپنا قانونی حق استعمال کرنا چاہتا ہوں 

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ میں کیسے مان لو انکو کسی نے روکا ہوا ہے جس پر ملزم کے وکیل نے کہا  کورٹ روم میں صحافی کھڑے ہیں ان سے پوچھیں باہر کتنی پولیس لگی ہے۔

عدالت نے ایس پی سکیورٹی کو امیر فتح ہو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ایس پی سکیورٹی ملزم کو کورٹ روم میں لیکر آئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم امیر فتح درخواست گزار

پڑھیں:

دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور