پاکستان اور سعودی عرب کا معدنیات و کان کنی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

ریاض:(سب نیوز ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

سعودی سفیر معدنیات نے کہا کہ معدنی شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،

سعودی عرب اپنی علمی و تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی میں سپورٹ فراہم کریگا،

فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی شرکت پر مشکور ہیں ،

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹیٹھیان بیلٹ میں بے پناہ معدنی صلاحیت ہے جسکا ریکو ڈک ایک چھوٹا حصہ ہے،

جیولوجیکل سروے آف پاکستان، سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ تعاون پر کام کر رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ کھاد کی پیداوار اور طبی آلات کی تیاری کے شعبے بھی مشترکہ منصوبوں کے لیے اہم مواقع ہیں ،

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورم میں پاکستان کی موجودگی سعودیہ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے: احسن اقبال سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے: احسن اقبال عارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟

ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔

عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم