کیا طلاق کی پیش گوئی سچ ہوگی؟ ہانیہ عامر نے ردعمل دےدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی طلاق کی پیش گوئی پر نجومیوں کو طنزیہ ردعمل دے دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک وائرل کلپ ری شیئر کیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والا یہ مختصر ویڈیو کلپ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کا ہے، جس میں نجومیوں نے پیش گوئی کی کہ ہانیہ عامر اگر رواں سال 2026ء میں ازدواجی رشتے میں منسلک ہوتی ہیں تو مستقبل میں انہیں طلاق کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس پیش گوئی پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو‘۔
دوسری جانب مداح سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
گزشتہ سال عاصم اظہر کی میرب علی سے علیحدگی کے بعد سے سوشل میڈیا پر گلوکار کے اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے کی چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت مزید پختہ ہو گئیں جب دونوں کو یشمٰی گل کی سالگرہ کی تقریب سمیت مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
عاصم اظہر کے سولو البم کی ریلیز کے بعد ان کے گانے ’ہانییا‘ نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جس کے بعد مداحوں میں گلوکار اور اداکارہ کے تعلقات سے متعلق بحث نے زور پکڑ لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر پیش گوئی
پڑھیں:
معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاؤلا مارکیز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ پاؤلا مارکیز کی لاش 30 مئی کو ان کے گھر کے اندر سے اس وقت برآمد ہوئی جب ایک اہلِ خانہ نے انہیں بے ہوش حالت میں پایا۔ بعد ازاں طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جن میں خودکشی اور ممکنہ قتل دونوں امکانات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے تمام شواہد کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاؤلا مارکیز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد تھی۔ وہ زیادہ تر لائف اسٹائل، سفر اور پرتعیش زندگی سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔
ان کی ایک حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق مایوس کن انداز میں گفتگو کی تھی۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے جو کچھ چاہا وہ مانگا، لیکن شاید الٹا مانگا، کیونکہ جو تھوڑا بہت میرے پاس تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل رہا ہے۔‘‘
افسوسناک خبر کے بعد ان کے والد ہیرکولیس مارکیز بالڈیرس نے فیس بک پر جذباتی پیغام میں اپنی بیٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کی ’’پیارا بیٹی پاؤلا اب اس دنیا میں نہیں رہی‘‘ اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں بہترین مقام عطا کرے۔
والد کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، جہاں مداحوں اور قریبی افراد نے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔ بعد ازاں اہلِ خانہ نے تصدیق کی کہ پاؤلا مارکیز کی آخری رسومات یکم جون کو سان لوئیس پوٹوسی کے علاقے ہویچی ہوان میں ادا کی گئیں۔
پاؤلا مارکیز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں دنیا بھر کے سفر، لگژری ٹرپس اور ایونٹس کی جھلکیاں شیئر کرکے بڑی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے انسٹاگرام بائیو میں درج ایک جملہ ’’انسٹاگرام اصل زندگی نہیں ہے‘‘ بھی ان کی سوچ کی عکاسی کرتا تھا۔