سیاسی تحریک 100 بار چلائيں مگر قومی بیانیے کیخلاف گفتگو برداشت نہیں کریں گے: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی پالیسی کے حوالے سے ابہام پیدا کرنا ہی اس جماعت کی حکمتِ عملی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یہ بیان دیتے ہیں کہ افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت فراہم کیے جائیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا سہیل آفریدی کو اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دہشت گردی کہاں سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں دہشت گردی کے واقعات کے لحاظ سے بدترین رہا، جن میں بڑی تعداد خیبرپختونخوا میں پیش آئی۔
وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے اس لیے قائم نہیں کیے جاتے تاکہ دہشت گردوں کی گرفتاری ممکن نہ ہو۔ طلال چوہدری نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی تحریکیں سو بار بھی چلائی جائیں، مگر پاکستان کے خلاف رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہو یا کوئی عام سیاسی رہنما، قومی بیانیے کے منافی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری کہا کہ
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری