پاکستان اور آئین کو نہ ماننے والوں سے کیسے مذاکرات کریں: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات کیسے کئے جا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور بعض حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں، پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گردی کے واضح ثبوت فراہم کئے ہیں، تاہم وزیراعلیٰ کے پی کا سرحد پار جا کر ثبوت طلب کرنا غیر منطقی اور مضحکہ خیز اقدام ہے، پی ٹی آئی قیادت ہمیشہ منفی بیانات اور انتشار پھیلانے کی پالیسی پر عمل کرتی رہی ہے۔
بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور سکیورٹی فورسز سمیت عام شہری بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اگر صوبے میں امن قائم ہوگا تو ترقی کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا سکیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات کیسے کئے جا سکتے ہیں، اور کے پی میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ امن ہی ترقی کی ضامن ہے اور صوبے کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کی تمام کوششیں جاری رہیں گی۔
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم ،ڈی جی این سی سی آئی اے 15جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی پاکستان اور
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :