سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ؛ نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
کراچی:
جیو پولیٹیکل صورتحال خراب ہونے سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند سطح پر آگئی ہیں۔
امریکا کی وینزویلا اور ایران کے ساتھ کشیدگی، رواں سال فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو دوسرے دن بھی فی اونس سونے کی قیمت مزید 9ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 595ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیںسونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ؛ نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 900 روپے کے اضافے 4لاکھ 81ہزار 186روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے ساتھ، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے بڑھ کر 4لاکھ 13ہزار 118روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 180روپے کے اضافے سے 9ہزار 075 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 154روپے کے اضافے سے 7ہزار 780روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی سونے کی قیمت کے اضافے فی تولہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ