عاطف اسلم، راحت فتح علی اور عابدہ پروین شادیوں میں پرفارمنس کے کتنے کروڑ لیتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار دنیا کے مقبول ترین میوزک اسٹارز میں ہوتا ہے، جو نہ صرف کنسرٹس بلکہ نجی تقریبات اور شادی کی پرتعیش محفلوں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں۔
دونوں فنکار بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جس کی بدولت انہیں عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔ یہ دونوں گلوکار کئی بااثر شخصیات کی شادیوں میں پرفارم کر چکے ہیں، جبکہ ان کا بھاری معاوضہ اکثر خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کے کامیاب ترین گلوکار عاطف اسلم کا پہلا آڈیشن کیسا تھا؟ نئے انکشافات سامنے آگئے
گزشتہ ہفتے راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ دونوں گلوکاروں نے معزز مہمانوں کی خصوصی فرمائش پر اپنے مشہور گانے پیش کیے اور محفل کو یادگار بنا دیا۔
حال ہی میں سینئر اینکر پرسن نعیم حنیف نے ایک پروگرام کے دوران شادی کی تقریبات میں ان فنکاروں کے معاوضوں سے متعلق انکشاف کیا۔ ان کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستان میں شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً1 کروڑ 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ اگر پرفارمنس کسی دوسرے شہر میں ہو تو فیس میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بیرونِ ملک پرفارم کرنے کی صورت میں یہ رقم دگنی ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان آئیڈل میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مایوس کن پرفارمنس
نعیم حنیف کے مطابق عاطف اسلم ماضی میں شادیوں میں پرفارم نہیں کیا کرتے تھے تاہم تقریباً سات برس قبل ملک ریاض نے انہیں اپنے پوتے کی شادی میں پرفارم کرنے کی پیشکش کی۔ عاطف اسلم نے ابتدا میں انکار کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا مگر یہ رقم ادا کر دی گئی۔ اس کے بعد عاطف اسلم نے شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے فی ایونٹ تقریباً ڈھائی سے 3 کروڑ روپے وصول کرنا شروع کر دیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث تقریبات میں شرکت نہیں کرتیں، تاہم اگر وہ پرفارم کریں تو ان کا معاوضہ بھی خاصا زیادہ ہوتا ہے جو تقریباً 60 سے 70 ہزار ڈالر کے درمیان ہے۔ نعیم حنیف کے مطابق مذکورہ شادی میں مجموعی طور پر موسیقی کی پرفارمنسز پر آنے والی لاگت تقریباً 7 کروڑ روپے کے قریب تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راحت فتح علی خان شادیوں میں گلوکار عابدہ پروین عاطف اسلم فریال تالپور بیٹی شادی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راحت فتح علی خان شادیوں میں گلوکار عابدہ پروین فریال تالپور بیٹی شادی راحت فتح علی خان پرفارم کرنے شادیوں میں میں پرفارم شادی کی کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔