data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جاپانی حکومت نے جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو 2.91 ارب جاپانی ین، جو تقریباً 18.62 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہیں، کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور جاپان کے درمیان باقاعدہ گرانٹ معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ مالی معاونت جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت ملتان میں واقع چلڈرن اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ جنوبی پنجاب کے لاکھوں بچوں کو بہتر اور معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان خطے کا سب سے بڑا چائلڈ ٹرشری کیئر اسپتال ہے، جہاں دور دراز علاقوں سے شدید بیماریوں میں مبتلا بچے لائے جاتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اسپتال میں طبی آلات، سہولیات اور علاج کی مجموعی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

ایکسچینج آف نوٹس کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ جاپان کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر اکا ماتسو شوئچی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے نمائندوں نے دوطرفہ تعاون کو سراہتے ہوئے منصوبے کی بروقت اور شفاف تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔

حکومتِ پاکستان نے جاپانی حکومت اور عوام کی اس قیمتی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں یہ تعاون نہ صرف بچوں کی جانیں بچانے میں مدد دے گا بلکہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ خطے میں طبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

جاپانی سفیر اکا ماتسو شوئچی نے اس موقع پر کہا کہ جاپان حکومتِ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا ۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان میں صحت، تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں بھی اہمیت دیتا رہے گا تاکہ عام عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کی

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟