Daily Sub News:
2026-07-24@06:50:52 GMT

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز فراہم کرے گی، جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیگا) 2.

91 ارب جاپانی ین (تقریباً 18.62 ملین ڈالر) گرانٹ دے گی۔

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبے کے تحت چلڈرن اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کو طبی سہولیات کے لحاظ سے اپگریڈ کیا جائے گا، آئی سی ایچ ملتان ریجن کا سب سے بڑا چائلڈ ٹرشری کیئر اسپتال ہے اس میں سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایکسچینج آف نوٹس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کئے، جاپان کی طرف پاکستان میں تعینات سفیر اکا ماتسو شوئچی نے ہوئے دستخط کیے۔

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اور عوام کی قیمتی معاونت کو سراہتے ہیں، منصوبے کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان مزید بامعنی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر اکا ماتسو شوئچی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے، دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعروف ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا معروف ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق پنجاب میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور کے درمیان

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان