بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ویمنز پریمیئر لیگ کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوی ممبئی میں رواں ہفتے بلدیاتی کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر پولنگ والے دن ویمنز پریمیئر لیگ کا میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

15 جنوری کو نوی ممبئی میں ممبئی انڈینز اور یو پی واریئرز کا مقابلہ بند دروازوں کے پیچھے ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کا اعلان

ورلڈکپ تنازعہ: بنگلادیش اور بھارت کا معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ

پولیس نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کے روز کرکٹ میچ کے لیے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ اس دن ویمنز پریمئر لیگ اور بلدیاتی انتخابات کا تصادم ہو رہا ہے۔

تاہم یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ انتخابات سے ایک دن قبل اور ایک دن بعد، یعنی 14 اور 16 جنوری کے میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز پریمیئر لیگ کے سرکاری آن لائن ٹکٹ پلیٹ فارم پر 14، 15 اور 16 جنوری کے میچز کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمنز پریمیئر لیگ

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا