پنجاب کے چھوٹے گاؤں شاہ پور سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر اور شیف مبشر صدیق نے اپنی حالیہ ویڈیو کے ذریعے حاصل ہونے والی کمائی کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

مبشر صدیق کی حالیہ ویڈیو جس میں انہوں نے اونٹ روسٹ بنایا اس پر لاکھوں ویوز آئے لیکن اس پر آنے والے تبصروں اور سوالات کے جواب میں یوٹیوبر نے بتایا کہ ویڈیو سے انہیں مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کی تیاری پر تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ ویڈیو کی کمائی مختلف پلیٹ فارمز سے محدود رہی۔

مبشر صدیق کے مطابق ان کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس مونیٹائزڈ نہیں ہیں، لہٰذا صرف فیس بک اور یوٹیوب سے ہی آمدنی ہوتی ہے۔ انسٹاگرام پر 13 ملین ویوز اور ٹک ٹاک پر 8 ملین ویوز کے باوجود کوئی آمدنی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر مبشر صدیق کو سماجی تجربہ مہنگا پڑ گیا، کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟

فیس بک سے اونٹ روسٹ کی ویڈیو پر 543 ڈالر اور یوٹیوب سے صرف 59 ڈالر حاصل ہوئے، جس سے مجموعی کمائی 602 ڈالر بنتی ہے، یعنی تقریباً 1,70,000 پاکستانی روپے۔ جبکہ ویڈیو کی کل لاگت ساڑھے 3 لاکھ روپے رہی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس ویڈیو پر مالی نقصان ہوا۔

مبشر صدیق نے مزید کہا کہ بعض ویڈیوز اپنی لاگت بھی پورا نہیں کر پاتیں، جبکہ کچھ ویڈیوز پر اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اونٹ روسٹ مبشر صدیق مبشر صدیق ویڈیو یوٹیوب آمدن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اونٹ روسٹ مبشر صدیق ویڈیو یوٹیوب ا مدن

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف