data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کےصوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے حالیہ دورۂ کراچی کے دوران ایک بار پھر 9 مئی جیسے واقعات دہرانے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا،8 فروری کو صوبے میں پہیہ جام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کراچی آئے، جس کی اطلاع ملتے ہی سندھ حکومت نے ان سے رابطہ کیا اور سکیورٹی سمیت تمام سہولیات کی یقین دہانی کروائی، اس سے قبل تھریٹ الرٹ موصول ہوا تھا، تاہم اس کی تشہیر اس لیے نہیں کی گئی کہ کوئی اس کا غلط فائدہ نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطے کیے، پہلے دن بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور واضح کیا گیا کہ کن علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے باعث جانا مناسب نہیں مگر حکومتی ہدایات کے باوجود پی ٹی آئی قیادت ضلع سینٹرل گئی، جس سے ٹریفک اور امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے۔

جلسے کی اجازت کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو زبانی طور پر اجازت دی جا چکی تھی مگر تحریری اجازت ملنے کے چند منٹ بعد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ باغِ جناح کے بجائے سڑک پر جلسہ کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ باغ جناح میں جلسے کے لیے باقاعدہ ٹریفک اور سکیورٹی پلان بنایا جاتا ہے اور سندھ حکومت نے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی تھی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، میڈیا کی گاڑیاں توڑی گئیں اور خواتین صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی، اس کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی پرچہ درج نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست انتشار پر مبنی ہے جبکہ سندھ حکومت جمہوری اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مگر ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شیڈول پہلے سے طے تھا، اس کے باوجود پیغام دیا گیا کہ اگر وہ ملاقات کے لیے نہیں آ سکتے تو ہم خود آنے کو تیار ہیں۔ جن راستوں اور علاقوں میں جانے سے منع کیا گیا، جان بوجھ کر وہی روٹس اختیار کیے گئے اور بعد میں شور مچایا گیا۔

شرجیل میمن نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں طالبان رہنماؤں کو بغیر عدالتی کارروائی کے رہا کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں، سزا یافتہ افراد کو قانون اور عدالت کو بائی پاس کر کے رہا کرنا کس ایجنڈے کے تحت کیا گیا۔

آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور 8 فروری کو صوبے میں کسی بھی قسم کا پہیہ جام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے کہ پی ٹی آئی شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے کیا گیا

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن