کراچی سے ٹینکرز و ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی فراہمی ختم کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) ٹینکرز اور ہایئڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکم کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کردی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود تمام ساتوں ہایئڈرنٹس کو بتدریج ختم کرنے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں، شہریوں کو پانی انکی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کرنے کا بندوبست کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر ہایئڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہایئڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں ہے، شہریوں کو مشکلات ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ذریعے پانی پانی فراہم
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی