راولپنڈی:

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی دہشت گرد جماعت ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم کے پی اسمبلی کو آن بورڈ لینے کی ضرورت ہے۔

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کی بات ملاقاتیں نہیں ہورہیں، ہر ہفتے ہم آتے ہیں، انتظار کرکے واپس چلے جاتے ہیں پتا نہیں ان کو کس نے پٹی پڑھائی ہے کہ ملاقات نہ کرانا اچھا عمل ہے حالانکہ ملاقاتیں ہوں گی تو حالات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2025ء سے پارٹی لیڈرشپ کی کوئی ملاقات بانی سے نہیں ہوئی عدالتوں کے احکامات پر عمل ہونا چاہیے، جتنا آپ ملنے سے روکیں گے اتنا ہی عوام کی ہمدردیاں بانی سے بڑھیں گی۔

سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے دورہ سے قبل سندھ حکومت کے رویے پر شکریہ ادا کیا تھا بدقسمتی سے سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے آخری دن رویہ بدل گیا، حیدرآباد سے واپسی پر سہیل آفریدی کا راستہ روکا گیا، سندھ حکومت نے پہلے جلسے کی اجازت دی پھر راستے روک دئیے، سہیل آفریدی جہاں جہاں ئے کوئی ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، عوام نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کو کبھی ہم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ڈسکس نہیں کیا، پارلیمانی پارٹی کا ایجنڈا پارلیمینٹ سے متعلق تھا، پارلیمانی پارٹی میں زیادہ تر گفتگو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن پر کی گئی، آئینی توازن ہر حال میں ہونا چاہیے، دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے دہشت گردی کے مسئلے پر نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے دہشتگردی ایک ناسور ہے، دہشت گردوں سے متعلق کسی کے دل میں نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن ہونا خوش آئند ہے، اگست سے یہ نشست خالی ہے ساری اپوزیشن کی جانب سےاپوزیشن لیڈر کا ایک ہی امیدوار ہے اور وہ ہے محمود خان اچکزئی، آج سارا پراسس مکمل ہوگیا امید ہے جمعرات تک نوٹی فکیشن آجائے گا اپوزیشن لیڈر کا نو ٹی فکیشن ہونا اعتماد سازی کی جانب اہم قدم ہوگا۔

مزید پڑھیں

پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ہے ہمارا احتجاج پُرامن ہوگا اور مہذب ہوگا، دہشت گردی کے خلاف متفقہ موقف ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، 9 مئی کا کوئی ایسا کیس نہیں جس میں سہیل آفریدی نامزد ہوں فرانزک رپورٹ میں سہیل آفریدی کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس کے متعلق واضح نہیں وہ کسی جگہ کی ہے۔

دہشت گردی پر انہوں ںے کہا کہ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں ٹی ٹی پی دہشت گرد جماعت ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہر وہ جماعت جسے حکومت اور ادارے دہشت گرد سمجھتے ہیں ہم انہیں دہشت گرد سمجھتے ہیں پاکستان کے مفاد کے خلاف سرگرم تنظیمیں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف کے پی اسمبلی کو آن بورڈ لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام رول آف لاء کے لیے نکلیں گے، ایک ملاقات میں کیا مسئلہ ہے اگر ایس او پی کے تحت کرادی جائے، میں نے ہمیشہ کہا ہے مذاکرات ہوں سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو میں نے ہمیشہ کہا مذاکرات ہوں حالات نارملائز ہوں ملاقاتیں نہیں ہوں گی تو پی ٹی آئی کو اسپیس نہیں ملے گا تو ہمارے پاس احتجاج کے سوا کیا حل رہ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے میرے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے سوشل میڈیا اور میڈیا میں متنازع چیزیں بکتی ہیں میں نہیں چاہتا کہ پارٹی کے اندر کے معاملات باہر آئیں، بانی اگر مجھے کہیں تو یہیں سے استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا، آئین کے مطابق میں دو بار چئیرمین بن سکتا ہوں، مجھے چئیرمین کا عہدہ دیا گیا ہے یہ امانت ہے، پی ٹی آئی کا قلم دوات میرے پاس ہے لیکن اس کا اختیار بانی چئیرمین کے پاس ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر ہماری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں مخالف آوازوں کو برداشت کرکے عبرت حاصل کرنا چاہیے، ہم میڈیا کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سہیل ا فریدی دہشت گردی کے بیرسٹر گوہر ہونی چاہیے ہونا چاہیے ان کا کہنا نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ

صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب