کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملائیشیا وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اےکےمطابق امیگریشن عملےنے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کےدوران وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرون ملک ملازمت کےلئےجانےوالے8مسافروں کوروک دیا.
مسافروں نےجعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملائیشیا کاوزٹ ویزے حاصل کیا، مسافروں میں پوجا امیت،راج کچن،عتیق خان،محمد سعد،عزیرعزیز،کرامت اللہ،عامرخان اورذیشان خان شامل ہیں،مسافروں کی قیادت پوجا امیت کررہی تھی.
مسافر پرواز نمبرڈی سیون 109کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹس اور وزٹ ویزوں پر ملائیشیا جارہےتھے، ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مسافروں نےویزا حصول کے لئے بلیسنگ انسٹیٹیوٹ،کلفٹن کراچی کے نام پر جعلی سفری دستاویزات جمع کروائیں، مسافروں نے ویزا حصول کےلئے مختلف ایجنٹوں کو فی کس 4 لاکھ 95 ہزار روپے دیے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھی،مسافروں کے موبائل فونز سے امریکا کےجعلی ویزے حاصل کرنےکی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔
مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کےحوالےکردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسافروں کو ایف آئی
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی