Jasarat News:
2026-07-23@23:47:52 GMT

امریکی سینیٹر مارک کیلی نے وزارتِ دفاع پر مقدمہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر مارک کیلی نے امریکی وزارتِ دفاع اور اس کے سیکریٹری پیٹ ہیگستھ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ۔ سینیٹر کیلی نے وزارتِ دفاع پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے خلاف انتقامی اور سزا دینے والی کارروائیاں کیں جو ان کے آئینی حقِ آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا جس میں امریکی بحریہ اور اس کے سیکریٹری جان فیلن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ یہ تنازع گزشتہ سال نومبر میں اس وقت شروع ہوا جب سینیٹر کیلی سمیت 6ڈیموکریٹ قانون سازوں نے ایک وڈیو جاری کی جس میں فوجی اہلکاروں کو ’غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کی یاد دہانی کروائی گئی تھی۔ ڈیموکریٹس کے مطابق یہ پیغام امریکی قانون اور آئین کے عین مطابق تھا تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے اسے بغاوت پر اکسانے کے مترادف قرار دیا۔ ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک کیلی امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ کیپٹن بھی رہ چکے ہیں، جو اس معاملے میں خاص طور پر نشانے پر رہے۔ وزارتِ دفاع نے ویڈیو کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور حتیٰ کہ کورٹ مارشل کی دھمکی بھی دی۔ اس معاملے پر حال ہی میں وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ اْنہوں نے سینیٹر کیلی کے خلاف باضابطہ ایک سرکاری لیٹر جاری کیا ہے، جس میں اِن پر فوجی نظم و ضبط کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا۔ اس خط میں کیلی کا فوجی رینک کم کرنے اور ریٹائرمنٹ مراعات متاثر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ سینیٹر کیلی نے ان اقدامات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ناصرف ان کے بلکہ تمام ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے لیے خطرناک مثال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق فوجی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کریں تو انہیں سزا نہیں دی جا سکتی ہے۔ مقدمے میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ سینیٹر کیلی کے خلاف تمام تادیبی کارروائیاں روکی جائیں اور وزیرِ دفاع کا خط غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی منتخب رکن کانگریس کو سیاسی اظہار پر فوجی سزا دینا امریکی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور غیر آئینی قدم ہے۔سینیٹر کیلی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی رینک محنت اور قربانی سے حاصل کیا جاتا ہے اور برسوں بعد محض سیاسی اختلاف کی بنیاد پر اسے چھیننے کی دھمکی دینا ناانصافی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیلی نے کے خلاف

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ